جدہ ائیر پورٹ پرکام کرنیوالے غیر ملکی ملازمین پر بجلی گرادی گئی، تشویشناک فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جدہ کے شاہ عبد العزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ  انتظامیہ کا ائیرپورٹ پر کام کرنے والے 1500 غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہری بھرتی کرنے کا فیصلہ۔عرب میڈیا کے مطابق ڈائیریکڑ جنرل جدہ ائیرپورٹ انجینئیر عبد اللہ الریمی نے ائیرپورٹ پر کام کرنے والی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی کمپنی میں غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو نوکری دیں اور اس سے متعلق خط ائیرپورٹ پر کام کرنے والی تمام کمپنیوں کو بھیارسال کر دیا گیا ہے۔جب کہ سعودی عرب کی ایگزیکٹو کمیٹی سرکاری اداروں کے ساتھ ائیرپورٹ کا دورہ کرے گی اور ہدایات پر

عمل نہ کرنے والوں کو جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ائیر پورٹ ترجمان ترکی الطیب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سعودیہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت کا موقع فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکی ملازمین کیخلاف بہت سے فیصلے سامنے آچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *