حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف اغواء کے مقدمے کی درخواست،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا، عائشہ نے کس کو اغواء کیاتھا؟ حیرت انگیز الزامات عائد

لاہور( این این آئی) مقامی عدالت نے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف اغواء کے مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا۔گزشتہ روز کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد نیازی نے سماعت کی ۔ عائشہ احد پر اپنے فلپائنی ملازم جوزف کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ عائشہ احد کے وکیل نے بابر علی نے کہا کہ پولیس نے عائشہ احد کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،مخالفین نے پولیس کے ساتھساز باز کر کے اغواء کے مقدمے میں ملوث کیا ہے،سات سال سے مقدمہ زیر سماعت ہے جرم ثابت

نہیں ہو سکا،عائشہ احد سات سال سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں،مخالفین نے عائشہ احد کے گھر میں چوری کروا کر اغوا کے مقدمہ میں ملوث کیا ہے،درخواست گزار پچھلے ایک سال سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی، درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *