ٹرمپ میری وجہ سے بڑا پریشان ہے، امریکی تھنک ٹینک میری تقریروں کے ترجمے کروا رہے ہیں، ایک بار میری GHQ میں تقریر کروا دو، پھر اس کے بعد فوج کیا کرے گی؟ خادم رضوی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے مولانا خادم حسین رضوی کا کہناہے کہ امریکہ کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پریشان ہے، انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک آدمی نے کہا کہ امریکی تھنک ٹینک مولویوں کی دو چار تقریریں سن کر بند کر دیتے ہیں لیکن اس شخص نے بتایا کہ آپ کی تقریریں ایسی ہیں جو امریکی تھنک ٹینک کہتاہے کہ اس کا ترجمہ کرو کہ یہ مولوی کیا کہتا ہے۔انہوں نے میری غازی تنویر کے ساتھ گفتگو بند کرا دی، پہلے وہ مجھے فون کرتا تھا لیکن اب وہ مجھے فون نہیں کر سکتا۔ امریکی تھنک ٹینک نے

اسے کہا کہ تم خادم حسین رضوی سے فون پر بات نہیں کرو گے، خادم حسین رضوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مجاہد سرجان برکاتی سے میری رات کو بات ہوئی تو جیل میں ایجنسیاں ظہر سے پہلے پہلے اس کے پاس چلی گئیں اور کہا کہ تم نے مولوی خادم سے کیوں بات کی، باقی تو کشمیر کے نام پر پیسے کھاتے ہیں لیکن مولوی خادم حسین چل پڑا تو کشمیر ہمیں دینا پڑے گا۔ اس موقع پر مولانا خادم حسین نے کہاکہ میں کہتا ہوتا ہوں کہ مجھے اگر جی ایچ کیو میں تقریر کرنے کا موقع دیا جائے تو پاکستانی فوج بغیر ہتھیار کے منگلا ڈیم کراس نہ کر جائے تو کہنا۔                                                                                 vخادم حسین رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی بے چارہ کیا کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک ہندو مجھے نمبر بدل بدل کر فون پر مجھے گالیاں نکالتا ہے اور مجھے کہتاہے کہ تم کیا چاہتے ہو تمہاری ہر تقریر آگ لگانے والی ہوتی ہے۔ خادم حسین رضوی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ محمود غزنوی پھر آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے محمود غزنوی کو گالیاں نکالیں، مولانا خادم حسین رضوی نے کہا کہ ایک ہزار سال ہو گیا ہے لیکن مودی اور اس کے یار محمود غزنوی کے گھوڑوں کی ٹاپوں کی آواز نہیں بھولے۔  تحریک لبیک کے مولانا خادم حسین رضوی کا کہناہے کہ امریکہ کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پریشان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *