پشاور میں اٹھارہ سالہ خواجہ سراء کو اغواء کرنے کے بعد9افراد کی مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی ، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا،افسوسناک انکشافات

اسلام آباد (آن لائن ) چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا میں خواجہ سراء سے اجتماعی زیادتی کے معاملے زخود نوٹس لیتے ہوئے صوبائی آئی جی سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے ، ذرئع کے مطابق چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پشاور میں اٹھارہ سالہ خواجہ سراء کو نو افراد نے مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے معاملےپر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے ، مبینہ طور پر

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والا خواجہ سراء اپنی برادری کا سرگرم کارکن تھا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ سراء نے پشاور کے گلبہار پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ نو افراد نے زبردستی اٹھایا اور رات بھر اجتماعی زیادتی کرتے رہے ۔( بابر عباسی)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *