چیف جسٹس نے چھٹی کے روز عدالت لگا لی ،زینب قتل کیس میں اہم حکم جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کا زینب قتل کیس میں بڑا حکم ،بشیر میمن کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ، ٹی وی اینکر شاہد مسعود کو نئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم۔نجی ٹی وی کے مطابق زینب قتل کیس میں سپریم کورٹ نے پرانی جے آئی ٹی کو ختم کرنے اس کی جگہ نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ بشیر میمن کو نئی جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دورانچیف جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کو پیشی

کا حکم دیا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیس میں جو ریمارکس دیئے وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود کو نئی جے آئی ٹی کے سامنے ہر صورت پیش ہونا ہوگا ، انہوں ںے زینب کے والد کو بھی میڈیا سے کسی قسم کی گفتگو اور پریس کانفرنس کرنے سے بھی روک دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *